ترال: جموں و کشمیر میں وقف بورڈ کی چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے زیارت سید منطقی رح اونتی پورہ پر حاضری دی اور وہاں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیل دار وقف بورڈ اشتیاق محی الدین، وقف بورڈ کے ملازمین اور عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کو مضبوط بنانے کے لیے انکی کوشش جاری رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران یہاں وقف بورڈ کا پیسہ کہاں گیا، یہ زمینی سطح پر نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ یہاں پینتیس برس کے بعد لوگوں نے بھاجپا دور میں ہی امن و امان دیکھا ہے۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھر گے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک میں پچاس سال حکومت کی تب تک جمہوریت کا دروازہ بند نہیں ہوا تھا اور ابھی بی جے پی دس سال ہی رہی کانگریس کو جمہوریت خطرے میں نظر آرہی ہے اور وہ مودی دور کو ڈکٹیٹرانہ قرار دے رہے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز بی جے پی سینیئر لیڈر و جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کے علاوہ بی جے پی جنرل سکریٹری کشمیر سنیل شرما کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران نے پارلیمنٹری الیکشن دفتر کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بی جے پی جموں و کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائی گئی: درخشاں اندرابی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ 'ہم نے بارہمولہ میں الیکشن دفتر شروع کیا اور ہم آنے والے وقت میں انتخابات کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جو ہمارے کارکن ہے وہ پارٹی کی بہبودی اور مضبوطی کے لیے محنت اور لگن سے کام کرے گے۔