سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نےسرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی ترقی کی خاطر فراخ دلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر رقم مختص رکھنا اس بات کا غماز ہے مرکز یوٹی پر خاص توجہ مرکوز کئے ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایک وقت میں ٹررازم کی بات ہوا کرتی تھی لیکن اب ٹورازم کی بات کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وقف چیرپرسن درخشان اندرابی نے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ
واضح رہے کہ سال 2024_25 کے حالیہ مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کے لیے 42277.72 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔رواں برس مختص رقم میں گزشتہ مالی سال کے 4175.44 کروڑ روپے میں 1.2 فیصد کا اضافہ کیا گیا یے۔