ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں سائبر فراڈ کا معاملہ حل، درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں 50 ہزار روپے واپس - Fraud Case Solved in Jammu

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 12:58 PM IST

Cyber Fraud Case Solved in Jammu: جموں میں پولیس نے سائبر فراڈ کا معاملہ حل کرتے ہوئے درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں واپس 50 ہزار روپے جمع کروادیے ہیں۔ قبل ازیں سائبر ٹھگ نے فون پر ذاتی معلومات لیتے ہوئے آن لائن پچاس ہزار کی ٹھگی کی تھی۔

Cyber fraud case solved, 50000 rupees added in the account of applicant

جموں: سائبر سیل جموں نے کافی کوشش کے بعد دھوکہ دہی کے شکار ایک شخص کو 50 ہزار روپے واپس کر دیے۔ شکایت کنندہ نے فون پر سائبر ٹھگ کو اپنی ذاتی معلومات دی تھیں۔ اس کے بعد فراڈیے نے اس کے بینک اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے نکال لیے۔ تفصیلات کے مطابق بشنہ کے رہنے والے روہت کھجوریا نے ضلع پولیس کے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے موبائل فون پر ایک نامعلوم شخص نے کال کی تھی اور بات چیت کے دوران اس نے اپنی اہم معلومات انہیں دی تھیں۔ نامعلوم شخص سے بات کرتے ہوئے اس کے بینک اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے نکلوا لیے گئے۔

ضلع پولیس کے سائبر سیل نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جس بینک اکاؤنٹ میں رقم گئی تھی اس کی ادائیگی روک کر شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں واپس کردی۔ ایس ایس پی جموں ونود کمار نے لوگوں کو سائبر ٹھگوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر فراڈ کی صورت میں لوگ فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1930 یا 8899537995 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ لوگ www.cybercrime.gov.in پر آن لائن شکایت درج کر سکتے ہیں اور موبائل کے گم ہونے کی صورت میں وہ www.ceir.gov سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی موبائل فون سے کال کرکے اور ان کی ذاتی معلومات لے کر لوگوں کے کھاتوں سے رقم نکلوائی جا چکی ہے۔ پولیس بھی اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً لوگوں کو آگاہ کرتی رہتی ہے۔ اس کے بعد بھی ایسے واقعات رک نہیں رہے ہیں۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اگر لوگ احتیاط کریں اور کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات نامعلوم افراد سے شیئر نہ کریں تو ایسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبہ جموں کے ہر ضلع میں عنقریب سائیر سیل قائم کئے جائیں گے
یوٹیوب پر ویڈیوز لائک کرنے کا ٹاسک مکمل کرنے پر 55.35 لاکھ کا فراڈ

اننت ناگ میں فرضی ایئر ٹکٹ سے لوگوں کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار - A Man Arrested With Fake Air Ticket

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.