ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ کے رامپورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد - Free Medicle Camp In Bandipora

Free Medicle Camp In Bandipora دیہی دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین نے بانڈی پورہ کے گنڈا پورہ گاؤں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 6:43 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دور دراز دیہی علاقوں کے لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین نے شہری ایکشن پروگرام کے تحت منگل کو ضلع بانڈی پورہ کے رام پورہ گنڈہ پورہ گاؤں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

بانڈی پورہ کے رامپورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد (Etv Bharat)

کیمپ میں گنڈ پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں غریب اور معذور افراد نے شرکت کی جن کا کیمپ میں مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں دوائیں بھی دی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کمانڈنٹ تھرڈ بی این مہندیت کمار نے کیا جنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد ان علاقوں کے غریب لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس طرح کے مزید کیمپ دیگر علاقوں میں بھی منعقد ہوں گے۔

مقامی لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’سی آر پی ایف کی طرف سے یہ اقدام قابل ستائش ہے کیونکہ اس سے خطہ کے غریب لوگوں کو سہولت ملی ہے اور انہیں راحت فراہم کی گئی‘۔ علاقے کے مکینوں نے اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں سی آر پی ایف کی کوششوں کو سراہا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.