بڈگام، جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار کاکنماران علاقے میں چھ منزلہ لفٹ سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بڈگام میں لفٹ میں چڑھتے وقت عمارت کی چھٹی منزل سے گرنے کے بعد ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت پروین کے طور پر کی گئی ہے۔
خبر کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر اس اہلکار کو بڈگام کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تمام طبی اور قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے اپنے آبائی گاؤں روانہ کر دیا جائے گا۔ بڈگام پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں نہ صرف عسکری حملوں یا عسکری مخالف کارروائیوں کے دوران فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات پیش آتے ہیں بلکہ ٹریفک حادثوں کے دوران بھی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اس طرح ٹریفک کے یہ حادثے زیادہ تر جموں اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پیش آتے رہتے ہیں۔