بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں سی آر پی ایف 179 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مقامی باشندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔
سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور کے دور دراز علاقوں میں مسلسل میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج ہمارے علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور مفت دوا بھی تقسیم کی گئی۔
پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں سی آر پی ایف کے ایک افسر نے کہا کہ ہم ان مفت طبی کیمپوں کے علاوہ اگر کبھی بھی کسی شخص کو ہماری ضرورت پڑے تو ہم ان کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سی آر پی ایف کے بہت اچھے ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے ہمارا میڈیکل چیک اپ کیا اور ہم مستقبل میں بھی امید کرتے ہے کہ ہمارے اس غریب علاقے میں اس قسم کا طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج ہم نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اس میں نوجوانوں، کے ساتھ ساتھ خواتیں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ لے سکے اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ کے سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
موصوف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال بچوں کو بھارت درشن ٹور کے لے لیا اور اس سال بھی ہم غریب بچوں کو یہ ٹور کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سی آر پی ایف کی بات کرتے تو ہمارے کوشش ہے کہ جو لوگ دور افتادہ گاؤں میں رہتے ہیں ہم ان کی مدد کرے۔