ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی آر پی ایف کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام - Swachhta rally - SWACHHTA RALLY

جموں و کشمیر کے ترال ضلع میں سوچھتا ہی سیوا کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کے تحت صاف صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

سی آر پی ایف کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام
سی آر پی ایف کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 12:57 PM IST

Updated : Sep 16, 2024, 3:15 PM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام (ETV BHARAT)

ترال: سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت سال بھر ملک میں پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کشمیر وادی کے ترال علاقے میں سنیچر کے روز سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے ترال اسپتال سے کیمپ ہیڈکوارٹر تک صفائی ستھرائی کی گئی۔ اس موقعے پر ماہرین نے ہدایت دی کہ صحت کا خیال رکھنا ہر انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، خاص طور پر بچوں والے گھروں کے اطراف و اکناف میں پانی ٹہرا ہوا نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی جمع کچرے کا ڈٖھیر ہونا چاہئے۔ ایک صحت مند معاشرے کے لیے صفائی ایک اہم جز ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر مسئلہ کا فیصلہ کشمیر کے لوگ کریں گے: انجینئر رشید

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور آس پاس صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک آفیسر سنجے نے بتایا کہ ہم اس ریلی کے زریعے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنے ماحول کو صاف وشفاف رکھنا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف ہماری زمہ داری ہے بلکہ آنے والی نسلوں تک صاف ماحول رکھنا بھی اسکا ایک حصہ ہے عوامی حلقوں نے بھی سی آر پی ایف کے اس مشن کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اسطرح کے پروگرام ہر جگہ منعقد ہونے چاہئیں۔

Last Updated : Sep 16, 2024, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.