پلوامہ: سی آر پی ایف نے مالی طور پر غریب خاندانوں کے لیے ضلع پلوامہ کے مختلف مقامات پر مسلسل مفت طبی کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے، تاکہ ان خانداروں کی دہلیز پر طبی سہولیات مفت میں دستیاب ہو سکیں۔
سی آر پی ایف سیکورٹی فراہم کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ جموں و کشمیر میں سیوک ایکش پروگرام کے تحت کھیل کود اور میڈیکل کیمپس انعقاد کر رہی ہیں، تاکہ عوام اور فورسز کے درمیاں بہتر تال میل قائم ہوں۔
ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقہ میں سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے رمضان المبارک کے پہلے دن ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں علاقہ اور اس کے متصل علاقوں کی ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپ میں لوگوں کو مفت طبی مشورہ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات تقسیم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے لوگوں کے لیے طبی سہولیات فراہم کرنے کی اس طرح کی پہل کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہیے، تاکہ لوگوں کو فائدہ مل سکے۔
مزید پڑھیں: ٹہاب پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
سی او سی آر پی ایف 182 بی این دیپک ڈونڈیال نے اس حوالے سے بتایا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں، سدبھاونا ٹور، تعلیمی سرگرمیاں، میڈیکل کیمپس سیوک ایکشن پروگرام کا حصہ ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز مسلسل جاری رہے گے۔