بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی ایک مقامی عدالت نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی مورچہ کے لیڈر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ گرفتاری وارنٹ میں عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت دی ہے کہ وہ سید شفاعت حسین شاہ ولد سید محمد حسین شاہ ساکنہ عمر آباد، پیر باغ کی گرفتاری عمل میں لائیں۔ گرفتاری وارنٹNegotiable Instruments Act Of-138 عدالت میں زیر التوا ایک کیس کے سلسلے میں جاری کی گئی ہے۔
عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کرکے اسے عدالت میں 04 فروری 2024 یا اس سے قبل پیش کریں۔ سید شفاعت حسین شاہ نیشنل سیکریٹری آف مائنارٹی مورچہ BJP Nation Secretary For Minority Morchaہے اور بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ساتھ وابستہ ہے۔ تاہم اس گرفتاری کے متعلق جب شفاعت حسین سے فون پر رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں کہا کہ وہ وادی سے باہر ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: BJP Leader Urinates on Tribal Man قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والا بی جے پی لیڈر گرفتار
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی بی جے پی ضلع بڈگام میں بی جے پی سے وابستہ کارکنان و لیڈران پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف کورٹ میں کیسز بھی درج ہے۔ گزشتہ برس ضلع کے بیروہ علاقے کے ایک سرپنچ جو کہ بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہے، پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔