ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معذور افراد کے نکاح کے لیے پہل - Disabled Persons Marriage - DISABLED PERSONS MARRIAGE

اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں معذور افراد کے نکاح کو نکاح کرنے کی جانب مائل و راغب کرنے اور انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے حوالہ سے کونسلنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

بجبہاڑہ، اننت ناگ میں کونسلنگ پروگرام منعقد
بجبہاڑہ، اننت ناگ میں کونسلنگ پروگرام منعقد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 7:04 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن، ہیلپ لائن نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ میں ’’زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ‘‘ میں جسمانی طور معذور افراد کے لئے نکاح کو آسان بنانے اور اس ضمن میں ان کی مدد کرنے اور اس جانب انہیں مائل کرنے کی غرض سے ایک کونسلنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر جسمانی طور خاص (معذور) افراد کے لئے نکاح کے اقدامات کے بارے میں بیداری اور جانکاری فراہم کی گئی۔

بجبہاڑہ، اننت ناگ میں کونسلنگ پروگرام منعقد (ای ٹی وی بھارت)

پروگرام کے دوران ہمسفر میریج کونسلنگ سیل نامی ایک اور ادارے کے چیئرمین فیاض احمد زرو کو خصوصی طور پر اس پروگرام کے لئے مدعو کیا گیا جنہوں نے نکاح کی فضیلت اور نکاح کو آسان بنانے کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کیے۔ ہیومینٹی ولفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اور پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک نے پروگرام کے انعقاد کے حوالہ کہا کہ ’’سماج میں معذور افراد کا نکاح کرنا آسان عمل نہیں، اور معذور افراد کی عمر نکاح کی تلاش میں ڈھل جاتی ہے جس کے سبب ایسے افراد احساس کمتری کے شکار ہو جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان سب وجوہات کی بنا پر انہوں نے نہ صرف کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا بلکہ مستقبل میں معذور افراد کے لیے نکاح کو آسان بنانے کے حوالہ سے مزید کام کرنے کا بھی عہد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن کی جانب سے ایک پہل شروع کی گئی ہے جس کے تحت معذور مرد اور خواتین کو آپس میں ہی نکاح کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور اس ضمن میں اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں تاکہ وہ بھی سماج میں دیگر افراد کی طرح شادی شدہ زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں جسمانی طور پر معذور شہریوں کے لیے یک روزہ کیمپ کا اہتمام - camp for specially abled citizens

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.