ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 3:37 PM IST

Cop Injured in Pulwama ضلع پلوامہ کے اریگام علاقہ میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔پولیس اہلکار کو علاج کے لیت ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پلوامہ( جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اریگام علاقہ میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی پولیس اہلکار کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار کے پاؤں میں گولی لگی ہے، تاہم ان کی حالات مستحکم ہیں۔زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت جہانگیر احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خان کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی جس کے نتیجے میں گولی ان کے پاؤں میں لگی۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ 'مذکورہ جوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔'

مزید پڑھیں: بچہ کی اسپتال میں پیدائش، نوزائیدہ کو دیکھے بغیر باپ کی حادثاتی موت

واضح رہے کہ ضلع پونچھ کے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک فوجی اہلکار اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی۔یہ واقع بدھ کی رات کو پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق فوجی اہلکار مینڈھر سیکٹر میں گشت کے دوران توازن کھونے کے بعد پھسل گیا، جس کی وجہ سے اس کے سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلی گئی۔اس حادثہ میں فوجی اہلکار کے بائیں پاؤں پر چوٹ لگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.