ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج - Congress Workers Protest - CONGRESS WORKERS PROTEST

اننت ناگ میں کانگریس کے کارکنان نے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کارنگریس کے رہنماوں نے مرکزی حکومت پر من مانی کرنے کا الزام لگایا۔

اننت ناگ میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج
اننت ناگ میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 3:06 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں واق منڈی میں کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کانگریس کے ضلع سکریٹری ایڈوکیٹ مزمل کی قیادت میں کارکنان نے مظاہرہ کیا،اس دوران انہوں نے گورنر انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

احتجاجیوں نے جنگلات منڈی سے لال چوک کی جانب احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی تاہم پیش قدمی کے دوران پولیس نے مظاہرین کو راستہ میں ہی روک دیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی ،حجت کے بعد پولیس نے ضلع سکریٹری کانگریس ایڈوکیٹ مزمل سمیت کئی دیگر مظاہرین کو گرفتار کیا۔جس کے ساتھ ہی احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع سکریٹری ایڈوکیٹ مزمل نے کہا کہ موجودہ حکومت جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ استحصال کر رہی ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے جس سے غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ اسپتال کے ڈاکٹروں پر مریضوں کو پریشان کرنے کا الزام

وہیں بی جے پی کے دور حکومت میں بے روزگاری کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔اس سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان ذہنی پریشانیوں کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی کی بلوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے عام صارفین پریشان حال ہیں۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.