سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے کانگریس کے انتخابی منشور کی تعریف کی اور کہا کہ جو یہ منشور بہت اچھا ہے اور خدا کریں ایسا ہو تاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو راحت مل سکے۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے درگاہ حضرتبل سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک مختصر سی بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے اگر جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے۔ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کانگرس کے انتحابی منشور کو بہتر قرار دیا اور کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟میرواعظ مولوی عمر فاروق کو مذہبی فرائض انجام دینے میں بار بار اڑچنیں پیدا کی جارہی ہیں، جو قابل تشویش ہے۔ انہیں مکمل طور پر آزادی کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دیں سکیں
واضح رہے کہ کانگریس نے "نیا پترا" کے تحت آج اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے جموں وکشمیر کو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے علاوہ کئی دیگر اقدامات کا بھی وعدہ کیا ہے۔
ادھر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے بھی درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہم نے کوشش کی تھی کہ ہم خیال پارٹیوں کا ایک الائنس بنے، لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پایا۔ایسے میں یہاں ہر ایک پارٹی دو دو اینٹ کی مسجد بنانا چاہتی یے، جس کی وجہ سے کسی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں بن پایا۔
جامع مسجد کو جمعتہ الوادع پر بند کرنے کے حوالے سے انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے سخت افسوس اور دل مجروح ہوا، جب یہ سننے کو ملا کہ مرکزی جامع مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کیا گیا ہے اور میرواعظ کو بھی گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بے حد شرم کی بات ہے ایک جانب کہا جارہا یے کہ یہاں امن وامان کا دعوی کیا جاتا ہے تو دوسری جانب جامع مسجد میں نماز کی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
- کانگریس انتخابی منشور جاری، خواتین ریزرویشن، ذاتوں کی مردم شماری سمیت کئی دعوے شامل
- الوداع ماہ رمضان الوداع کی صدائیں: درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی
قابل ذکر ہے کہ درگاہ حضرت بل سرینگر میں جہاں جمعتہ الوادع پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے نماز ادا کی۔ وہیں جموں وکشمیر کے کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی وہاں نماز ادا کی۔ایسے میں نیشل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق، نائب صدر عمر عبدللہ، سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جبکہ اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی حضرت میں نماز جمعتہ الوداع ادا کیا۔