ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد - مندیپ کور نے وسطی کمشیر

Public Darbar Held In Budgam ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کے کمشنر سیکریٹری مندیپ کور نے اپنے بڈگام دورے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے عوامی دربار کی صدارت کی۔مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے عوامی دربار میں شرکت کی۔

بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد
بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 4:24 PM IST

بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد

بڈگام: کمشنر سکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) مندیپ کور نے وسطی کمشیر کے ضلع بڈگام میں واقع ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ عوامی دربار کی صدارت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سکریٹری نے عام لوگوں میں تمام سرکاری اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔

کمشنر سکریٹری نے یقین دلایا کہ تمام حقیقی عوامی شکایات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ جلد از جلد ازالے کے لیے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کریں۔

انہوں نے ضلع میں جاری پروجیکٹوں بشمول جے جے ایم، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ یہ بھی کہاکہ انہیں جلد از جلد عام لوگوں کے لیے وقف کیا جائے۔اس موقع پر کمشنر سکریٹری نے منظوری نامہ بھی تقسیم کیا اور مختلف اسکیموں کے تحت مختلف مستحقین کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام میں ڈمپنگ سائٹ ملکیتی اراضی پر تعمیر کرنے کا الزام

بعد ازاں کمشنر سکریٹری نے ڈی سی بڈگام کے ہمراہ ملٹی کار پارکنگ، اولڈ بس اسٹینڈ اور ٹاؤن ہال بڈگام میں پارک کی جمالیاتی اپ گریڈیشن پر کام کی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.