ترال:چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے اعلان کے بعد جہاں سیاسی پارٹیوں نے کمر کس کر سیاسی میدان میں اترنے کی تیاری شروع کردی ہے۔وہیں وادی کشمیر میں اس اعلان کے بعد لوگوں کو منتخب حکومت ملنے کی ایک امید پیدا ہو گئی ہے ۔ان کو یقین ہو گیا ہے کہ ان کے مسائل کا ازالہ ہوگا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئ لوگوں نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کی جانب سے یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد عوامی حکومت کا قیام وقت کی ضرورت ہے کیونکہ لمبے وقت سے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہیں کرایے گیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی: شیو سینا
انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے عوامی سطح پر ایک تعطل سا چھا گیا ہے۔ لوگ اپنے مسائل کے ازالے کے لیے ترس رہے ہیں کیونکہ بیورو کریسی عوامی حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں عوام نے جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے جمہوریت کی فضا کو بحال کیا ہے اور اب بلا تاخیر اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جانا چاہیے