ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے عوام پریشان - Baramulla

Churunda Link Road Of URI Closed بارہمولہ ضلع کے اوڑی کے تھاجال سے چرونڈا جانے والی رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو رابطہ سڑک کی دوبارہ بحالی کو لے کر جلد سے جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 1:58 PM IST

رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے تھا جل سے چرونڈا جانے والی رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ برف باری اور بارش کے سبب یہ رابطہ سڑک گزشتہ چار مہینوں سے بند پڑی ہوئی تھی۔ موجودہ وقت بھی جگہ جگہ پتھر اور پشیاں آنے کی وجہ سے یہ رابطہ سڑک بند ہے۔ اس کی وجہ سے مریضوں اور اسکولی طلبا و طالبات کو بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔ اس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے انہیں کہیں گھنٹے پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رابطہ سڑک کی تعمیر تو دور بات کی ہے، اس کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب رابطہ سڑک بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خستہ حال سڑک سے اوڑی کے باشندوں کو مشکلات کا سامنا

لال حسین کولی نام کے ایک مقامی شخص نے کہاکہ گزشتہ چار مہینوں سے رابطہ سڑک بند ہے اور انتظامیہ کو اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.