ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چیف انجینئر آر اینڈ بی اشوک ٹوھکر نے پلوامہ کا دورہ کرے ترقیاتی پراجکٹس کا جائزہ لیا - Ashok Thoker visited Pulwama

Ashok Thoker visited Pulwama چیف انجینئر آر اینڈ بی جنوبی کشمیر اشوک ٹھوکر نے پلوامہ کا دورہ کرکے یہاں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

چیف انجینئر آر اینڈ بی اشوک ٹوھکر نے پلوامہ کا دورہ کرے ترقیاتی پراجکٹس کا جائزہ لیا
چیف انجینئر آر اینڈ بی اشوک ٹوھکر نے پلوامہ کا دورہ کرے ترقیاتی پراجکٹس کا جائزہ لیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 5:35 PM IST

پلوامہ: چیف انجینئر آر اینڈ بی جنوبی کشمیر اشوک ٹھوکر نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔ چیف انجینئر کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر، ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پلوامہ اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران تھے۔ چیف انجینئر نے ٹیم کے ساتھ چھتری پورہ کا دورہ کیا اور چھتری پورہ کے مقام پر تعمیر ہونے والے پل کے کام کا جائیزہ لیا۔

یہ پل چھتری پورہ کو بنڈزو سے ملانے والے پل ہے جس پر کام جاری ہیں۔ وہیں چیف انجینئر نے ضلع میں زیرِ تعمیر پی آر آئی کالونی کے کام کا معائنہ کیا۔ چیف انجینئر نے دورے کے دوران محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لگن سے کام کریں اور ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کریں۔ چیف انجینئر آر اینڈ بی جنوبی اشوک ٹھوکر نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں اور مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبوں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں میڈیمائزیشن کا کام چند روز میں شروع کر دیا جائے گا جس کے لیے محکمہ کو فنڈز وگزار کر دیے گئے ہیں۔

چیف انجینئر نے رہمو پل کی تکمیل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پل کو جے کے پی سی سی سے لے لیا گیا ہے اور پل کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے اور باقی کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.