ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر کا ایک گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم - چکلی پورہ بنیادی سہولیات کا فقدان

south kashmir Village sans basic facilities ضلع اننت ناگ کے چاکلی پورہ علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقہ آج بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

south kashmir sans basic facilities
south kashmir sans basic facilities
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 12:40 PM IST

اننت ناگ میں واقع چاکلی پورہ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

اننت ناگ: جہاں ایک طرف حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں، وہیں اس تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں بھی جنوبی کشمیر میں کچھ ایسے بھی علاقے ہیں جو آج بھی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔ ضلع اننت ناگ میں چھترگل کے چاکلی پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے باشندے حکومت پر الزام عائد کرتے ہیں کہ مذکورہ علاقوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور یہاں کے لوگوں کی ضروریات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چاکلی پورہ کے باشندوں نے بتایا کہ علاقہ کافی پسماندہ ہے تاہم لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اندرونی رابطہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ گاؤں میں بجلی کا نظام بھی ابتری کا شکار ہے کیونکہ علاقے میں نہ ہی بجلی کے کھمبے درست حالت میں ہیں اور نہ ہی بجلی کی ترسیلی لائنز۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں خاص کر زیر تعلیم طلبہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

لوگوں نے پینے کے پانی کے حوالہ سے بھی شکایات کیں۔ لوگوں کے مطابق ’’گاوں میں پینے کے پانی کی قلت بھی مقامی لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور خواتین کو کئی کئ کلومیٹر دور سے پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ وہی مقامی لوگوں کے مطابق مواصلاتی نظام کئی سالوں سے بے کار لوگوں کو موبائل فون کا استعمال کر کے لئے گاؤں میں کئی کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔ علاقے کے زیر تعلیم طالب علم انٹرنیٹ کی فقدان کے وجہ سے اس سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ لوگوں کے مطابق ان کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا کافی دشوار ثابت ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب موسم سرما شروع ہو جاتا ہے تو بارش اور برفباری کے دوران ان کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا کافی دشوار بن جاتا ہے، کیونکہ علاقے کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں سڑکوں پر چلنا محال ہو جاتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ان علاقوں میں نہ تو لوگوں کی آمد و رفت کے لئے اندرون رابطہ سڑکوں کا انتظام ہے اور نہ ہی ان علاقوں میں کہیں ڈرینیج کا نظام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی باشندوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو اسے ہسپتال منتقل کرنے میں انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے اور حاملہ خاتون کو چارپائی پر اٹھا کر مین شاہراہ تک پہنچانے میں انہیں عبور و مرور میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی آبادي نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کے باشندوں کے مسائل میں کچھ حد تک کمی واقع ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.