ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیوں نہیں، کمیشن کی وضاحت

CEC Rajeev Kumar on J&K assembly elections چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا کے ساتھ اس لئے نہیں کرائے جارہے ہیں، کیونکہ تنظیم نو ایکٹ میں ضروری ترمیم تاخیر سے ہوئی ہے جس کے تحت سیٹیوں کی تعداد اور تخصیص بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے پر مصر تھیں، تاہم انتظامیہ کے ذمہ دار اس کے مخالف تھے، کیونکہ ان کے مطابق کم و بیش ایک ہزار امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل کام ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 4:53 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 6:02 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیوں نہیں، کمیشن کی وضاحت

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا الیکشن کے ساتھ منعقد نہ کرنے کہ وجوہات دیتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو سکیورٹی کے خدشات ہیں جبکہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 میں ترمیم میں بھی تاخیر کی وجہ سے الیکشن کمیشن تیاری نہیں کرسکا۔

لوک سبھا الیکشن شیڈول کا اعلان کرکے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ عملی طور ان کے لئے دسمبر 2023 میں جموں و کشمیر کی اسمبلی کیلئے انتخابات منعقد کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ اصل میں 2019 میں منظور ہوا تھا (جب مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختارانہ حیثیت ختم کرکے اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا) جس کے تحت اسمبلی کیلئے 107 سیٹیں رکھی گئی تھیں جن میں 24 سیٹیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کیلئے مخصوص تھیں اور 83 سیٹوں پر انتخابات منعقد کرنے کا نظام تھا ۔ سات سیٹیں درج فہرست ذاتوں کیلئے مخصوص تھیں لیکن درج فہرست قبائل کیلئے کوئی سیٹ مخصوص نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں حد بندی کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کی جس کی منظوری کے بعد سیٹوں کی تعداد میں تبدیلی ہوئی۔ ان کے مطابق کُل سیٹوں کی تعداد 114 کردی گئی جن میں 24 سیٹیں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقوں کیلئے مخصوص ہیں (ان سیٹوں پر الیکشن منعقد نہیں ہوتا ہے تاہم اسمبلی میں یہ سیٹیں خالی رہتی ہیں)۔کمار کے مطابق 90 سیٹوں پر الیکشن منعقد ہوں گے جبکہ نو سیٹیں ایس سی کیلئے مخصوص ہیں جبکہ دو سیٹیں مہاجروں کیلئے مخصوص کی گئی ہیں جبکہ ایک سیٹ پر انتظامیہ کی طرف سے نامزدگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی تعداد میں اضافے کو قانونی جواز دینے کیلئے جموں و کشمیر تنظیم نو 2019 ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت تھی، جو پارلیمنٹ میں دسمبر 2023 میں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکن کمیشن کیلئے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کیلئے دسمبر 2023 سے ہی اصل وقت شروع ہوگیا ہے۔

کمار نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ جموں و کشمیر کے دوران وہاں کی سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات ، لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی منعقد کرنے کی اپیل کی اور وہ مانتے ہیں کہ الیکشن منعقد کرنا ان کا فرض ہے۔

انہوں نے تاہم واضح کیا کہ انتظامیہ کے کم و بیش سبھی ذمہ داروں نے انہیں بتایا کہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ ہر ایک اسمبلی حلقے میں اوسطاً اگر دس بارہ امیدوار کھڑا ہوجائیں تو مجموعی طور ایک ہزار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ان کے مطابق جموں و کشمیر ایک حساس جگہ ہے جہاں ہر ایک امیدوار کو تین سیکشن میں سکیورٹی چاہئے۔ ان کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ ایسی سکیورٹی فراہم کرنا مشکل کام ہے۔

مزید پڑھیں: سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات 2024، انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے عام انتخابات 2024 اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 19 اپریل کو شروع ہوگا اور تمام سات مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کُل 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ملک کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی، ساتواں مرحلہ 1 جون کو گا۔

Last Updated : Mar 16, 2024, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.