منڈی:اس واقعے کے بعد زخمیوں کے رشتہ داروں اور مقامی باشندوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ چونکہ بجلی کی جرنل لائین کے پول سبز درختوں کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں۔اس کی وجہ سے اچانک بجلی کا شارٹ سرکٹ کا پیش آیا۔ جس دوران ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
ان کے علاوہ دو بھیڑوں سمیت ایک خچر کی بھی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دیگر بھیڑیں جھلس گئے۔ مقامی باشندوں نے سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ کوئی پہلا حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔ بلکہ اس سے قبل کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔تاہم باوجود اس کے محکمہ بجلی کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا ہمارا کنبہ ایک غریب کنبہ ہے اور پورے کنبہ کا گزارا اسی مال مویشی پر ہوتا ہے۔جس سے ہمارے گھر کا خرچا چلتا ہے۔ چونکہ ہمارے پاس اس متبادل کوئی اور وسائل مہیا نہیں ہیں جس سے ہم کنبہ کا پیٹ پال سکیں۔ لہذا انتظامیہ کو اس جانب اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور اس بجلی شارٹ سرکٹ میں ہوئے نقصان کی ذمہ داری آخر کون اٹھائے گا۔