ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ

پونچھ کے گورسائی ٹاپ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔

ا
پونچھ میں سرچ آپریشن (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2024, 12:45 PM IST

پونچھ: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ آپریشن ضلع کے ایک دور دراز علاقے گورسائی ٹاپ میں شروع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی ایجنسیز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر گرسائی ٹاپ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق محاصرے کے دوران فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران جنگل کی جانب پیش قدمی کے دوران سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی آواز سنی جس کے بعد فوج اور پولیس کی مزید کمک روانہ کی گئی۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح محاصرے کو مزید وسعت دی گئی تاکہ چھپے عسکریت پسندوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ یاد رہے کہ خطہ پیر پنجال خاص کر پونچھ ضلع میں رواں برس عسکریت پسندی کے واقعات میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے اور سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے عسکری مخالف کارروائیوں میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں ایک فوجی جوان کا اغوا، عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائی شروع - Army man abducted by militants

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.