ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری، بھاری بارش کے باوجود دوسرے روز بھی تلاشی مہم جاری - CASO Rajouri

راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جو آج بدھ کے روز بھی جاری ہے۔

ا
راجوری میں سرچ آپریشن جاری (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 1:25 PM IST

جموں: جموں صوبے کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں بدھ کے روز بھاری بارش کے باوجود بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رہا۔ یہ آپریشن سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے منگل کے روز شروع کیا گیا تھا جب سیکورٹی ایجنسیز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ منگل کو تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی شام قریب 7:30 بجے اس وقت پیش آیا جب پولیس اور راشٹریہ رائفلز کے اہلکار مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے کے بعد تھنہ منڈی کے کریوٹ گاؤں کی طرف بڑھ رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی چند گولیاں چلائیں اور پھر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے مزید بتایا کہ علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ جموں میں اس سال عسکریت پسندی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر جون اور جولائی کے مہینوں میں۔ ان دو ماہ میں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں 12 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں اور سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ ان 26 حلقوں میں شامل ہیں جہاں دوسرے مرحلے میں یعنی 25 ستمبر کو ووٹنگ ہو گی۔ جموں کشمیر میں کل تین مراحل میں انتخابات ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھوعہ میں سرحد کے قریب سرچ آپریشن -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.