ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ میں 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط - Cash Liquor Seized

Cash Liquor Seized in Kathua: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد متعدد ایجنسیوں نے 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط کی۔

cash-liquor-worth-rs-29-lakh-seized-in-kathua-jammu
کٹھوعہ میں 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 6:07 PM IST

جموں: سولہ مارچ کو لوک سبھا انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد سے کٹھوعہ میں کام کرنے والی متعدد انفورسمنٹ ٹیموں نے 29,51,630 روپے کی نقدی اور شراب ضبط کی ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر راکیش منہاس نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے انتظامیہ کی یہ ٹھوس کوشش ہے۔ اس اقدام سے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے، جو جمہوری عمل کو نقصان پہنچاتی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ووٹرز بغیر کسی اثر و رسوخ یا دباؤ کے اپنا ووٹ ڈال سکیں۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد ضبطی کی رقم 150 کروڑ روپے سے تجاوز

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر راکیش منہاس نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کو فوری اور فیصلہ کن طور پر روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل، انتظامیہ نے شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.