ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرچ آپریشن کے تیسرے دن بھی ڈوڈہ کے جنگلات میں فائرنگ کا تبادلہ - search operation in Doda - SEARCH OPERATION IN DODA

بدھ کی درمیانی شب ڈوڈہ کے بھاٹا ڈیسا علاقے کے بالائی علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مختصر وقفے کے لیے فائرنگ ہوئی جس کے دوران دو بار گولیاں چلنے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ پانچ منٹ تک جاری رہی اور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سرچ آپریشن کے تیسرے دن بھی ڈوڈہ ڈیسا کے جنگلات میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ
سرچ آپریشن کے تیسرے دن بھی ڈوڈہ ڈیسا کے جنگلات میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ (ANI Video Grab Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 10:24 AM IST

ڈوڈہ: جموں کشمیر کے ڈیسا ڈوڈہ میں فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی طرف سے مسلسل تیسرے دن مسلح عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے اس کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے تلاشی ٹیم پر فائرنگ کی۔

ڈیسا میں جاری آپریشن کے دوران رات 10.45 بجے کھلان بھٹہ کے جنگلات اور 2 بجے پنچان بھٹہ کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔

پیر کی شام ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا فاریسٹ ایریا میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران چار فوجی ہلاک ہو گئے۔

جموں اور کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام ایک انکاؤنٹر شروع ہوا، جس میں پیر کو عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ میں پانچ فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار جوان زخموں کی تاب نہ لا چل بسے۔ ایک جوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سرچ آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خصوصی دستے تعینات کر دیے ہیں۔ ہائی ٹیک اسپیکٹرم ڈرونز کے ذریعے بھی نظر رکھی جا رہی ہے جو ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے لیس ہیں جو کئی کلومیٹر دور تک کی ویڈیوز کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ پیر کی رات جموں کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلات میں ایک بھارتی فوج کے کیپٹن اور تین سپاہیوں کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، عسکریت پسندوں کے حملوں کی تازہ ترین واقعات نے جس نے اس سال خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، نیز ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ یہ علاقے میں تشدد کے نئے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے چار لوگوں کی شناخت مغربی بنگال کے دارجلنگ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن برجیش تھاپا، آندھرا پردیش کے سریکاکولم کے نائیک ڈی راجیش، سپاہی بیجندر اور سپاہی اجے کے طور پر ہوئی ہے، دونوں راجستھان کے جھنجھنو کے رہنے والے تھے۔ ان تمام کا تعلق 10 راشٹریہ رائفلز کے کاونٹر انسرجینسی یونٹ سے تھا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ایک افسر سمیت فوج کے 4 جوان ہلاک، ہیلی کاپٹر سے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری

ڈوڈہ کے جنگلات میں پچھلے تین ہفتوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان یہ تیسرا بڑا تصادم ہے جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ پیر کی شام ڈوڈہ میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے بعد، ڈوڈہ شہر سے 35 کلومیٹر مشرق میں واقع ڈیسا جنگل میں یہ کارروائیاں شروع ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.