ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں پوست کی کاشت کو کیا گیا تباہ - Drive Against Poppy Cultivation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 12:29 PM IST

بڈگام پولیس، محکمہ مال اور ایسائز ڈیپارٹمنٹ نے پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔

بڈگام میں پوست کی کاشت کو کیا گیا تباہ
بڈگام میں پوست کی کاشت کو کیا گیا تباہ (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ مال اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مل کر پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی۔ اس خصوصی مہم کے دوران پولیس اسٹیشن کھاگ اور پولیس پوسٹ سوئیبگ کے دائرہ اختیار میں آنے والے مختلف گاؤں بشمول راوت پورہ، خان پورہ اور گرایند کلان میں ایک بڑے رقبے پر غیرقانونی طور کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔

پولیس، ایکسائز اور ریونیو ڈیپارمن کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 35/2024 u/s 8/18 NDPS پولیس اسٹیشن کھاگ میں جبیہ اسی طرح کا ایک اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 179/2024 U/S 8/18 NDPS بڈگام پولیس اسٹیشن میں ان تمام لوگوں کے خلاف درج کیا گیا جنہوں نے کھیتوں میں پوست کی غیر قانونی طور کاشت کی تھی۔ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔

جموں کشمیر پولیس نے نے منشیات کے خلاف اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک، پوست اور بنگ کی کاشت کے خلاف مہم جاری ہے اور امسال وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اب تک دو سو کے قریب منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون منشیات فروش گرفتار، سنٹرل جیل سرینگر روانہ - Lady Drug Peddler Booked

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.