ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری قیدیوں کو کشمیر کی جیلوں میں بند رکھا جائے: وحید پرہ - Waheed Parra on Kashmiri Prisoners

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 7:44 PM IST

PDP Leader Waheed Parra: سرینگر نشست سے پی ڈی پی امیدوار وحیدالرحمان پرہ نے نیشنل کانفرنس کی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں لوگ پی ڈی پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر تنقید کرنے والے لیڈران کا منہ بند کر دیں گے۔

a
a

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پارٹی کی جانب سے ضلع کے نیوہ اور گڈورہ میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جب کہ قصبہ پلوامہ میں پارٹی کی جانب سے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان پروگرامز میں پی ڈی پی کارکنان، لیڈران و مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ان پروگرامز کے دوران پارٹی لیڈران نے عوام سے خطاب کے دوران پارٹی کے پارلیمانی امیدوار وحید الرحمن پرہ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ جب کہ خطابات کے دوران مقررین نے دیگر سیاسی جماعتوں کی تنقید کا روایتی سلسلہ بھی جاری رکھا۔

پی ڈی پی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار وحیدالرحمان پارہ نے خطاب کے دوران مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے سبھی قیدیوں کو کشمیر واپس منتقل کریں تاکہ ان کے اعزہ و اقارب ان سے بآسانی ملاقات کر سکیں۔ یاد رہے کہ کشمیر کے سینکڑوں باشندے جن میں نوجوانوں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے، اس وقت جموں و کشمیر سے باہر کی جیلوں میں قید ہیں۔

پرہ نے نیشنل کانفرنس کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’این سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی پی زمینی سطح پر کہیں بھی نظر نہیں آ رہی، اس کا جواب یہاں کے نوجوانوں انتخابات کے روز پی ڈی پی کو کامیاب بنا کر دیں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو چھوڑ تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کنونشنز اور پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اور ووٹروں کو لبھانے کی غرض سے نہ صرف مختلف وعدے کیے جا رہے ہیں بلکہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'تہاڑ میں قید حریت رہنماؤں کو کشمیر منتقل کیا جائے'

دریں اثناء، پی ڈی پی کنونشن کے دوران ڈی ڈی سی ممبر نیوہ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر ممبر ماسٹر عبدالعزیز کے فرزند مظفر عزیز نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی اس وقت علاقائی جماعتوں میں سب سے بہت پارٹی ہے جس کے ساتھ نوجوان جڑ رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.