ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: پل تعمیر نہ ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری - Pulwama - PULWAMA

سال 2014 کے تباہ کن سیلاب نے پوری وادیٔ کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جس کی وجہ سے وادی بھر میں کئی پلوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اس طرح کی مشکلات کا سامنا ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقہ کن کوٹ میں رہنے والے لوگوں کو بھی درپیش ہے۔

KANKOT AREA OF PULWAMA
پلوامہ: پل تعمیر نہ ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت میں دشواری (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 4:36 PM IST

Updated : May 21, 2024, 4:44 PM IST

پلوامہ: پل تعمیر نہ ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت میں دشواری (Video: Etv Bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے چیکہ بدری ناتھ اور کنی کوٹ کے درمیان ایک نالہ بہتا ہے جس میں پانی کا بہاؤ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ جب کہ بارشوں کے دوران یہ نالہ سیلابی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ کنی کوٹ اور چیکہ بدری ناتھ کے لوگوں نے اس نالہ پر ایک عارضی پل بنایا ہے لیکن اس پر سے اسکولی بچوں کا گزرنا مشکل ہے۔

اس سلسلے میں عبدالرشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں اس علاقے کا پل بہہ گیا تھا اور تب سے لے کر آج تک کسی نے بھی ہمارے علاقے کی جانب توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اسپتال تک پہنچنے کے لئے ایک لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ بارشوں کے دوران ہمیں زیادہ ہی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

وہیں اس حوالے سے فاروق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اسکول نہیں جا پاتے ہیں جب کہ عارضی پل سے گزارنا خطرہ سے خالی نہیں ہیں۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں پل تعمیر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ ہمارے بچوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 21, 2024, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.