پلوامہ: ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپس انعقاد کر رہی ہیں۔ ان طبی کیمپس کا مقصد دور دراز علاقہ کے لوگوں کو طبی سہولیات پہنچانا ہے ، جہاں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔
اسی کڑی کے تحت جمعرات کے روز بارڈر سکیورٹی فورسز کی 64 بٹالین نے ہائی اسکول پدگام پورہ پلوامہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آس پاس علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔
کمانڈنگ آفیسر بی ایس ایف 64 بٹالین راجو بردواج، ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیا اور بی ایس ایف اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے بی ایس ایف کی طرف سے لگائے گئے اس طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔
طبی کیمپ میں پدگام پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس دوران بیماریوں کا علاج ومعالجہ کیا گیا ساتھ میں مفت میں ادویات تقسیم کی گئی۔طبی کیمپ کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا تقریباً 400 مریضوں کا علاج کیا گیا۔
اس سلسلے میں اوقات کمیٹی پدگام پورہ کے چیئرمین حاجی عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا اس طرح کے اقدامات سے فوج اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوتے ہے، ساتھ ہی انہوں نے بی ایس ایف کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ آگے بھی منقعد کئے جانے چاہیے۔
مزید پڑھیں: پلوامہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سی او 64 بی این بی ایس ایف راجو بھردواج نے کہا کہ وادی میں سکیورٹی فورسز لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ مستقبل میں بھی ضلع پلوامہ کی عوام کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔