بارہمولہ :ضلع بارہمولہ کے سوپور میں زنگیر اسپورٹس ایسوسی ایشن گزشتہ چند برسوں سے نوجوانوں کے لئے مختلف کھیل کے مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنے کے مقصد سے بوٹ ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس بوٹ ریس کے مقابلے میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی سی بارہمولہ شکیل رحمان کے علاوہ اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے شرکت کی۔اس موقع پر پروگرام کے انچارج عرفان دلاور بٹ نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد ہے کہ ہم صرف اور صرف نوجوانوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔نوجوانوں کے لئے ہی یہ تیس ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہے کہ جو ہمارے نوجوانوں ہے۔ وہ غلط کاموں سے دور رہے اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں شمولیت کرے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو ہمارے نوجوان بارہمولہ، سوپور اور بانڈی پورہ میں ہے۔ وہ کھیل کود میں شمولیت کرے ۔آج ہم نے بوٹ ریس پروگرام کو انعقاد کیا کیونکہ ہم چاہتے ہے ہماری نوجوان واٹر سپورٹس کی طرف مائل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں طالبات کے لیے والی بال ٹورنامنٹ منعقد
ان کا کہنا ہے کہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔اس کے لئے ہمیں نوجوانوں کے لئے کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کرنا چاہئے۔