ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ ہٹی وارہ میں کشتی حادثہ، سات غیر مقامی مزدوروں کو بچایا گیا، دو لاپتہ - Boat Capsizes

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 10:01 PM IST

Updated : May 8, 2024, 10:34 PM IST

ابھی سرینگر کے گنڈبل سانحے کے زخم ہرے ہی تھے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں آج شام ایک کشتی ڈوب جانے سے نو افراد دریا برد ہوئے جس میں سے سات کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

اونتی پورہ ہٹی وارہ میں کشتی حادثہ
اونتی پورہ ہٹی وارہ میں کشتی حادثہ (ETV BHARAT)
اونتی پورہ ہٹی وارہ میں کشتی حادثہ، آٹھ غیر مقامی افراد سوار تھے (ETV BHARAT)

اونتی پورہ : جنوبی کشمیرکے ہٹی وارہ اونتی پورہ میں بدھ کی شام قریب سات بجے ایک ناو دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے جس میں نو مزدور سوار تھے جن میں سے سات کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انہیں شام سوا سات بجے کے قریب اس حادثے کے حوالے سے اطلاع ملی۔ جہاں فوری طوری پر ایس ڈی آر ایف، مقامی لوگ، پولیس اور سیول انتظامیہ بچاؤ کارروائیوں میں جٹ گئے۔ بدھ کی شام رات دیر گئے لاپتہ افراد کی تلاش جاری تھی تاہم رات ہونے کے وجہ سے یہاں لوگوں بچاو کارروائی میں شامل ٹیموں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم یہ کارروائی جاری تھی۔

جائے حادثہ پر موجود جموں و کشمیر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا یہاں بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ خیال رہے اس علاقے میں متعدد مقامات پر پلوں کی عدم موجودگی کے باعث لوگ ناؤ میں سفر کرتے ہیں جبکہ بتایا جاتا ہے یہ مزدور یہاں شام کو کام کے بعد واپس آرہے تھے۔

Last Updated : May 8, 2024, 10:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.