بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج بی جے پی کی جانب سے پارلیمنٹری الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر بی جے پی کے سینیئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارکنان موجود رہے۔
بی جے پی سینیئر لیڈر و جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کے علاوہ بی جے پی جنرل سکریٹری کشمیر سنیل شرما کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے پارلیمنٹری الیکشن دفتر کا افتتاح کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ 'ہم نے آج بارہمولہ میں الیکشن دفتر شروع کیا اور ہم آنے والے وقت میں انتخابات کے لیے تیاری کر رہے ہیں اور جو ہمارے کارکنوں ہے وہ آج سے پارٹی کی بہبودی اور مضبوطی کے لیے محنت اور لگن سے کام کرے گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ہر اضلاع میں بی جے پی اپنے پارلیمنٹری دفاتر کا افتتاح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں جموں کشمیر میں بی جے پی کی سرکار بنے گئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ جوڑ رہیں ہے کیونکہ ان کو بھروسہ ہے کہ اگر کوئی پارٹی ہے جو لوگوں کے لیے کام کرتی ہے تو وہ صرف اور صرف بی جے پی ہی ہے۔
مزید پڑھیں:
- بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے بنیاد پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی، اشوک کول
- اپوزیشن پارٹیاں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سوار ہیں: رویندر رینا
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی بہت جلد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائی گئی، کیونکہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے لوگوں کے مشکلات دور ہوں گے کیونکہ زمینی سطح پر کام ہونا بہت ضروری ہے۔