ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’1975کی ایمرجنسی بھارت کی جمہوی تاریخ کا سیاہ باب‘ - BJP Workers Protest - BJP WORKERS PROTEST

بی جے پی ورکرز نے 1975 کی ایمرجنسی کے خلاف شوپیاں میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران ایمرجنسی کے دوران ہوئے ’’مظالم‘‘ کو یاد کیا گیا ہے۔

’1975کی ایمرجنسی بھارت کی جمہوی تاریخ کا سیاہ باب‘
شوپیاں میں بی جے پی کارکنان نے کیا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 3:54 PM IST

شوپیاں (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں 1975کی ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’بھارتی جمہوریت کا سیاہ دن‘‘ قرار دیا۔ درجن سے زائد کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے کلاک ٹاور شوپیان کے پاس جمع ہوکر اپنا احتجاج درج کیا۔ علاوہ ازیں کارکنان نے سیاں پٹیاں بھی باندھ رکھی تھی۔

شوپیاں میں بی جے پی کارکنان نے کیا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

احتجاج میں شامل بی جے پی ضلع صدر محمد یوسف بٹ نے بتایا کہ’’سال 1975 کی ایمرجنسی، بھارت کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس وقت کی حکومت نے جمہوری حقوق معطل کر کے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال دیا اور میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ آج کا دن ہمیں اس تاریخ کی یاد دلاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اس دن کو یاد کرکے اس عزم کو دہرانا چاہئے کہ ہمیں کبھی بھی جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہئے۔‘‘

بی جے پی لیڈر نے اس وقت کی کانگریس سرکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’ایمرجنسی کے دوران عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا۔‘‘ محمد یوسف بٹ نے بی جے پی کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام میں جمہوری اقدار کو فروغ دیں اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کریں۔ احتجاج کے دوران اس بات پر زور دیا گیا ’’ایمرجنسی کے دور کی یاد کو تازہ رکھنا، جمہوری اقدار کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے ایمرجنسی لگا کر آئین کا گلا گھونٹ دیا، مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.