ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں بی جے پی کارکنان کا دفتر کے باہر ہنگامہ - Protest outside BJP office

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے آج اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کی۔ جس پر ہنگامہ برپا ہے۔ پارٹی نے ایک فہرست جاری کی تھی لیکن اسے پھر فوراً واپس بھی لے لیا گیا اور پھر دوسری فہرست جاری کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے بی جے پی کارکنان و لیڈران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

بی جے پی دفتر کے باہر کارکنوں کا ہنگامہ
بی جے پی دفتر کے باہر کارکنوں کا ہنگامہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 5:45 PM IST

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے آج اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس کو لے کر کافی ہنگامہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بی جے پی کے کئی رہنما جموں میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بی جے پی دفتر کے باہر کارکنوں کا ہنگامہ (ETV Bharat)

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل پارٹی نے ایک فہرست جاری کی تھی لیکن اسے پھر فوراً واپس بھی لے لیا گیا اور پھر دوسری فہرست جاری کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے بی جے پی کارکنان و لیڈران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

جموں کے پارٹی دفتر کے سامنے جمع پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی ان لوگوں کو ٹکٹ نہیں دے رہی جو اس کے سینئر اور زیادہ مستحق ہیں۔ بی جے پی کے ایک لیڈر کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ اگر یہ فیصلہ نہیں بدلا گیا تو بی جے پی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن ہیں اور پارٹی کے اندر رہ کر ہی احتجاج کریں گے۔

بی جے پی دفتر میں احتجاج کے دوران جموں کشمیر کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ کارکنوں کو ایسی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو وہ ایک ایک کر کے ان سے ملیں گے اور ان کا مسئلہ حل کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ لیکن، جلد ہی اس فہرست کو ہٹا دیا گیا۔ اب ایک بار پھر بی جے پی نے امیدواروں کی دو فہرست جاری کی ہے۔ لیکن، اس میں صرف 16 امیدواروں کے نام ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ان امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے حذف کی گئی فہرست اور اب جاری کی گئی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پارٹی میں اندرونی ناراضگی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی نے جو تین مرحلوں کی فہرست جاری کی تھی اس کو واپس لینے اور پہلے مرحلے کے لیے صرف امیدواروں کے ناموں کو دوبارہ جاری کرنے پر مجبور کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں 19 ستمبر، 25 اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ یہ جموں و کشمیر میں 2019 میں سابقہ ​​ریاست کی خصوصی حیثیت کھونے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد اسمبلی کا پہلا انتخاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.