ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں بی جے پی نے یوم سیاہ منایا - BJP Workers Protest - BJP WORKERS PROTEST

بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ پلوامہ نے بی جے پی کے صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ کی سربراہی میں ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ میں یوم سیاہ منایا۔اس موقع پر بی جے پی کی جانب سے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پلوامہ میں بی جے پی نے یوم سیاہ منایا
پلوامہ میں بی جے پی نے یوم سیاہ منایا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 8:10 PM IST

پلوامہ:ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بی جے پی کی مقامی یونٹ نے پلوامہ میں واقع ٹاؤن ہال میں یوم سیاہ منایا۔بی جے پی ضلع پلوامہ کے صدر محمد لطیف بٹ نے سینئر لیڈران اور کارکنوں کے ساتھ یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد بی جے پی یونٹ پلوامہ کی جانب سے ٹاؤن ہال پلوامہ سے بی جے پی دفتر پلوامہ تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی اور ملک کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

پلوامہ میں بی جے پی نے یوم سیاہ منایا (etv bharat)

واضع رہے اندرا گاندھی کی حکومت نے ایک قومی ایمرجنسی نافذ کی تھی اور 21 مارچ 1977 کو ملک بھر میں لاگو ہوئے تھی اور یہ تک 21 ماہ تک نافذ رہی۔ یہ 25-26 جون کی درمیانی رات کو لاگو کی گئی تھی۔

1975 کی ایمرجنسی کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، انتخابات ملتوی کر دیے گئے جبکہ حکومت کے مطابق کچھ قوانین کو دوبارہ لکھا گیا۔ MISA جیسے سخت قوانین کو مضبوط کیا گیا۔ حکومت نے بنیادی حقوق کے نفاذ کے لیے عدالت جانے کا حق معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ، اندرونی ایمرجنسی کے نفاذ سے پہلے ہی ایک بیرونی ایمرجنسی نافذ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:’1975کی ایمرجنسی بھارت کی جمہوی تاریخ کا سیاہ باب‘

بنیادی حقوق کی معطلی کے ساتھ ہی وجے راجے سندھیا، جے پرکاش نارائن، مرارجی ڈیسائی، چودھری چرن سنگھ، اٹل بہاری واجپائی اور لال کرشن اڈوانی جیسے اپوزیشن لیڈروں سمیت متعدد شہریوں، صحافیوں اور سیاست دانوں کو بغیر کسی مقدمے کے گرفتار کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.