ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: بی جے پی کی جانب سے 'گاؤں چلو ابھیان' - پلوامہ میں بی جے پی

Gaon Chalo Abhiyan in Pulwama: ضلع پلوامہ میں واقع ٹاؤن ہال میں بی جے پی کی جانب سے گاؤں چلو ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی قیادت میں منعقد ہوا۔ بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے گاوں چلو ابھیان کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 4:58 PM IST

پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے گاوں چلو ابھیان کا اہتمام

پلوامہ: جموں کشمیر کے پلوامہ میں بی جے پی یونٹ نے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں گاؤں چلو ابھیان کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس میں بی جے پی یونٹ پلوامہ کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ کے علاؤہ پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران پارٹی کے عہدروں کو گاؤں چلو ابھیان کے تحت بوتھ کنوینر اور دیگر کارکنان کو تربیت دی گئی۔

بعد ازاں بی جے پی پارٹی ہیڈکوارٹر پلوامہ میں اور ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے آج تک ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کئے جب کہ بی جے پی نے کئی اسکیمیں متعارف کیں جن سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس وجہ سے ہم نے بی جے پی کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا الیکشن، بی جے پی مہیلا مورچہ بھی مورچہ زن

بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں جس کا مطلب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی زمینی سطح پر مضبوط ہے اور یہ ملک کے لوگ وزیر اعظم سے متاثر ہوئے ہیں۔ سابق میونسپل کونسل پانپور چیئرمین محمد یعقوب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بی جے پی سرکار میں تعمیر وترقی ہوئے ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.