ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں بی جے پی کے زیر اہتمام ایس ٹی مورچہ سملین منعقد - BJP ST Morcha Sammelan - BJP ST MORCHA SAMMELAN

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بی جے پی کی جانب سے ایس ٹی مورچہ کے زیر اہتمام ایک سملین کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے ضلع صدر سمیت دیگر پارٹی کے سینئر لیڈران، اور کارکنان شامل ہوئے۔

منڈی میں بی جے پی پارٹی کے زیر اہتمام ایس ٹی مورچہ سملین منعقد
منڈی میں بی جے پی پارٹی کے زیر اہتمام ایس ٹی مورچہ سملین منعقد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 4:40 PM IST

منڈی: ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں منعقدہ بی جے پی کی میٹنگ میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی شمولیت کی۔ دورانِ سملین بجلی, پانی, سڑکوں کی ابتر حالت, و دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منڈی میں بی جے پی پارٹی کے زیر اہتمام ایس ٹی مورچہ سملین منعقد (etv bharat)

اس موقع مقررین نے سرکار کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے حوالے سے بھی آگائی دی جبکہ اس دوران کئی عوامی مسائل موقع پر ہی حل کئے گیے۔ اس حوالے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ضلع صدر و دیگران نے کہا کہ ایس ٹی مورچہ سملین میں عوام کی جانب سے مختلف مسائل اجاگر کیے گیے۔ جن میں چند مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ جو مسائل ضلع سطح کے ہیں انہیں ضلع انتظامیہ پونچھ تک پہنچایا جائے گا۔ تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں این سی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اعلی عہدیداران کی ہدایت پر پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوام کی مشکلات سننے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں جاکر عوامی اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں اور لوگوں کی مشکلات کو حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ جن مشکلات سے عوام دوچار ہورہی ہیں انہیں حل کرانے کی ہرممکن کوشش کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.