ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی نے مزید 6 امیدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کی، رویندر رینہ نوشہرہ سے لڑیں گے انتخاب - JK Assembly election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 8:40 PM IST

Updated : Sep 2, 2024, 8:50 PM IST

مشتہر کی گئی اس فہرست میں بی جے پی کے جموں کشمیر کے صدر رویندر رینہ کو  بھی جگہ ملی ہے جوکہ جموں صوبے کے نوشہری اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔

بی جے پی نے مزید 6 امیدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کی
بی جے پی نے مزید 6 امیدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کی (Image Source: ETV Bharat)

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر نے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں یہ بی جے پی مشتہر کی گئی چوتھی فہرست ہے۔ مشتہر کی گئی اس فہرست میں بی جے پی کے جموں کشمیر کے صدر رویندر رینہ کو بھی جگہ ملی ہے جوکہ جموں صوبے کے نوشہری اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔

وہیں سرینگر کے سابق کارپوریٹر عارف راجہ کو سرینگر کے عیدگا حلقے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ لال چوک اسمبلی انتخابی حلقے سے انجینئیر اعجاز حسن کو منڈیٹ ملا ہے اور زاہد حسین کو چرار شریف سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اسی طرح علی محمد میر خانصاب نشست کے پارٹی امیدوار نامزد کئے گئے ہیں جبکہ ونودگپتا کو رجواری(ایس ٹی) سے انتخاب کرنے جارہے ہیں۔

بی جے پی نے مزید 6 امیدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کی، رویندر رینہ نوشہرہ سے لڑیں گے انتخاب
بی جے پی نے مزید 6 امیدوروں کے ناموں کی فہرست جاری کی، رویندر رینہ نوشہرہ سے لڑیں گے انتخاب (Image Source: ETV Bharat)
قابل ذکر ہےکہ پیر سے دوسرے مرحلے کےتحت مختلف سیاسی جماعتوں کے نامز امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگیاں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پیر کی صبح ڈی سی آفس سرینگر کے باہر اور اندر امیدواروں اوران کے حامیوں کی گہماگہمی دیکھنے کو ملی۔ آج نینشنل کانفرنس کے سینئیر رہنما اور عیدگاہ اسمبلی حلقہ انتخاب کے پارٹی کے نامزد امیدوار مبارک گُل اور پی ڈی پی کے امیدوار زہیب میر کے علاوہ کئی آزاد امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات داخل کئےبتادیں کہ دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی جبکہ کاغذات کی جانب پڑتال 6 ستمبر ہوگی اور 9 ستمبر کو کاغذات واپس لئے جا سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 2, 2024, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.