ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کے ساتھ میں ہی کشمیر کی ترقی کا راز مضمر: بشیر میر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 2:24 PM IST

Updated : Feb 12, 2024, 3:01 PM IST

بی جے پی ساتھ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے ترال علاقہ کے سیاسی کارکن بشیر میر نے کہا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بی جے پی کا ہاتھ تھاما ہے۔

’بی جے پی کے ساتھ میں ہی کشمیر کی ترقی کا راز مضمر‘
’بی جے پی کے ساتھ میں ہی کشمیر کی ترقی کا راز مضمر‘
بی جے پی کے ساتھ میں ہی کشمیر کی ترقی کا راز مضمر: بشیر میر

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو کشمیر کو ہر سطح کے دلدل سے نکال کر یہاں جامع ترقی کا خواب پورا کر سکتی ہے، مقامی اور سابق سیاسی جماعتوں نے علاقہ ترال کو ہمیشہ نظر اندز کیا۔‘‘ ان خیالات کا اظہار محکمہ جیالوجی اینڈ مایننگ کے سابق آفیسر بشیر احمد میر نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاست اور سماجی خدمت کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا، سرکاری نوکری کے دوران وہ یہ شوق پورا نہیں کر سکے لیکن اب وقت آنے پر انہوں نے اپنے سیاسی سفار کا آغاز کیا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی کے ساتھ ہی سیاسی اننگ کا آغاز کیوں کیا؟ بشیر احمد نے جواب میں کہا: ’’کیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے آج تک کشمیری قوم کا استحصال کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپنے حامیوں کے اصرار پر میں نے بی جے پی سے سیاسی کیریر کا آغاز کیا ہے کیونکہ یہ پارٹی عوام کی آواز بن کر ابھری ہے۔ جبکہ ترال علاقے میں بھی گزشتہ برسوں کے دوران علاقائی پارٹیز نے بھی کوئی خاص کام کیا نہیں ہے اور صرف عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس علاقے کو پسماندگی سے نکال باہر کیا جائے۔‘‘

مزید پڑھیں: Awareness Programme for Women: ترال میں مہیلا مورچہ کی جانب سے آگاہی پروگرام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران بشیر میر نے بتایا کہ ’’نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی، پنچایتی نظام کو زمینی سطح پر بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ترال کی جامع ترقی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے باضابطہ ایک مہم چھیڑیں گے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔ واضح رہے کہ بشیر احمد میر نے اتوار کو ٹاؤن ہال ترال میں اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت کی۔

Last Updated : Feb 12, 2024, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.