ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی گیارہ برسوں سے کھوکھلے دعوے کر رہی ہے: کانگریس لیڈر - Congress Convention South Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 8:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں منعقدہ کانگریس کنونشن کے دوران سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ا
کانگریس لیڈر پیرزادہ محمد سعید (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کی یوتھ ونگ نے ضلع اننت ناگ کے لارنو، کوکرناگ علاقے میں پارٹی کنونشن کا اہتمام کیا جس میں سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید سمیت پارٹی کے درجنوں کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے پارٹی ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے کام کریں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی بھارتی اکثریت سے کامیاب ہو ہو سکے۔

کوکرناگ علاقے میں کانگریس نے کیا کنونشن کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)

اس دوران پارٹی لیڈران نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار رہیں۔ مقررین نے امید ظاہر کی ہے کہ ’’’انڈین نیشنل کانگریس، جموں کشمیر اور لداخ کی سبھی سیٹوں پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت رقم کرے گی۔‘‘ پیرزادہ محمد سعید نے کہا کہ کانگریس پارٹی، واحد ایک ایسی جماعت ہے جس میں ہر مذہب کے کارکن کام کرتے ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدواروں کی کامیابی پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں کی عوام نے انڈیا الائنس کے حق میں ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنایا جو راہل گاندھی کی قیادت میں اج ایک بڑی اپوزیشن بن کر پارلیمنٹ میں ملک کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہاں کی عوام نے بی جے پی کی پالیسیز کو مسترد کر دیا ہے۔ زمینی سطح پر بی جے پی کی حالت مختلف ہے۔‘‘ پیرزادہ محمد سعید کا کہنا ہے کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جو سیکولرزم میں یقین رکھتی ہے۔‘‘

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیرزادہ سعید نے کہا کہ ’’بی جے پی، گزشتہ گیارہ برسوں سے کھوکھلے دعوے کر رہی ہے کہ جموں کشمیر میں حالات ٹھیک ہیں، جبکہ یہاں کے حالات بی جے پی کے دعووں کے برعکس پائے جا رہے ہیں۔‘‘ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سعید نے کہا کہ گزشتہ دنوں پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے دلی میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ابھی تک یہ فیصلہ لینا باقی ہے کہ جموں کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس ایک ساتھ الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ کانگریس کے ہر ورکر کو قبول ہوگا۔‘‘ دریں اثناء، اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید نے میں لارنو میں کانگریس کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ قبل ازیں کنونشن کے دوران کانگریس کے یوتھ صدر آکاش بھارت، کانسچیونسی انچارج چودھری گلزار کھٹانہ کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور ورکروں سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھوعہ حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج - Jammu Congress Protest

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.