ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں منشیات کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش، 3 گرفتار - drug module busted in Baramulla - DRUG MODULE BUSTED IN BARAMULLA

Big drug module busted in Baramulla شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے منشیات کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

بارہمولہ میں منشیات کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش، 3 گرفتار
بارہمولہ میں منشیات کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش، 3 گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 5:36 PM IST

Updated : May 9, 2024, 6:02 PM IST

بارہمولہ میں منشیات کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش، 3 گرفتار (ETV Bharat)

بارہمولہ : جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یہاں ایک بڑے منشیات ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا اور اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بری مقدار میں منشیات اور نقدی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی بارہمولہ امود ناگپوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ محمود احمد نجار ولد محمد حسن نجار ساکنہ چرونڈا اور سجاد احمد ملک ولد محمد امین ملک ساکنہ دھنیسیدان منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 اور 29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 35/2024 درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی گئی جس کے بعد دونوں نے چورانڈا میں چھپائے گئے ممنوعہ مادہ اور نقدی کا پتہ بتادیا جس کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے مجسٹریٹ کے ساتھ اور فوج کی مدد سے جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاشی لی گئی تو بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا اور نقدی برآمد ہوئی، جسے ضبط کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایک اور شخص فیاض احمد حجام ولد محمد رفیع حجام نے پاکستان سے منشیات اسمگلنگ کی تھی، جس کے بعد اسے بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے تقریباً 8 کیلو ممنوعہ اشیاء اور نقدی برآمد کی ہے۔ اس ماڈیول کے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ بھی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Last Updated : May 9, 2024, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.