ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رفیق وانی نے اننت ناگ سے کاغذات نامزدگی داخل کیا - JK ASSEMBLY ELECTION 2024

بی جے پی کے سینئر لیڈر رفیق وانی نے اننت ناگ 43 ویسٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ہمراہ سیکڑوں کارکنان کھنہ بل سے ڈی آفس تک رقص کرتے نظر آئے۔

JK ASSEMBLY ELECTION 2024
رفیق وانی نے اننت ناگ سے کاغذات نامزدگی داخل کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 7:41 AM IST

Updated : Aug 28, 2024, 12:43 PM IST

رفیق وانی نے اننت ناگ سے کاغذات نامزدگی داخل کیا (Video; Etv Bharat)

اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سہ پربھاری رفیق وانی نے اننت ناگ 43 ویسٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ سیکڑوں کارکنان کھنہ بل سے ڈی آفس تک رقص کرتے نظر آئے۔ کارکنان میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔ اس موقعے پر رفیق وانی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گزشتہ دس برسوں سے اسمبلی انتخابات کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب وقت آگیا ہے جب لوگ اپنے نمائندے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں پہلی سیٹ اننت ناگ ویسٹ کی ہوگی جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار لوگوں نے عہد کیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔

رفیق وانی نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور جس طرح آج راشن مفت مل رہا ہے، آنے والے وقت میں بجلی اور پانی بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت ناگ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں 72 امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

اننت ناگ: این سی کے ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Last Updated : Aug 28, 2024, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.