ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: ممکن تیجسونی اسکیم کے تحت سات مستفیدین کو تجارتی گاڑیاں دی گئیں - Vehicles distributed in Baramulla

ڈسٹرکٹ کمشنربارہمولہ نے ایک میٹنگ کی جس میٹنگ میں انہوں نے ممکن تیجسونی‘ اور ’ایس ای آئی‘ اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا اور بے روزگار نوجوانوں کو سبسڈی والی چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔ ان سبسڈی والی گاڑیوں کے ذریعہ یہ نوجوان اپنی اور اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگی کو خوش گوار بنائیں گے۔

ممکن تیجسونی اسکیم کے تحت 07 مستفیدین کو تجارتی گاڑیاں دی گئیں
ممکن تیجسونی اسکیم کے تحت 07 مستفیدین کو تجارتی گاڑیاں دی گئیں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 5:36 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر، منگا شیرپا نے منگل کو یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلعے میں ’ممکن تیجسونی‘ اور ’ایس ای آئی‘ اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

ممکن تیجسونی اسکیم کے تحت 07 مستفیدین کو تجارتی گاڑیاں دی گئیں (ETV Bharat)

اس سلسلے میں ضلع میں بے روزگار نوجوانوں کے کئی معاملات کو تیجسونی اور ایس ای آئی اسکیموں کے تحت روشنی میں لایا گیا اور بعد میں منظوری کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے ان کیسز پر غور کرنے کے بعد ڈی ڈی سی نے ممکن اسکیم کے تحت 20 نئے کیسز جبکہ ایس ای آئی اسکیم کے تحت 03 کیسز کی منظوری دی۔

ان اسکیمات کے تحت یہ نوجوان اہنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔ اور اپنی زندگی کو سیوارنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھوالوں کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔

میٹنگ کے دوران، ڈی ڈی سی نے ڈسٹرکٹ مینیجر کو مشن یوتھ اسکیموں کے تحت 31 جولائی 2024 تک یا اس سے پہلے تمام زیر التوا کیسوں کو منظور کرنے کی ہدایت کی اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کے لیے دل و جان سے خدمت کرنے کے لئے تیار رہیں۔

میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر جاوید احمد، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بارہمولہ معظم علی، فنکشنل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر ریحانہ کاظمی، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

بعد ازاں، ڈی ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا نے ’ممکن اسکیم‘ کے تحت 07 نوجوان کو سبسڈی والی چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں جس سے وہ باوقار طریقے سے اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے روزی کمانے کے لیے بااختیار ہوسکیں۔

فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرتے ہوئے، ڈی ڈی سی نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی روزی روٹی برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں کا مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔

منگا شیرپا نے نوجوانوں پر مزید زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسی طرح کی فائدہ مند اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، اور اپنے اہلِ خانہ کو ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اپنا رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.