ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: دو کم سن بچے اچانک نالے میں جا گرے - Baramulla

ضلع بارہمولہ کے سوپور گاؤں میں گزشتہ روز دو بچے اچانک پھسل کر ایک نالے میں گر گیے۔ دونوں بچوں کی عمر تقریبا 7 سے 8 سال بتائی جارہی ہے، دونوں ایک اسلامی تقریب میں شرکت کے لیے مسجد جا رہے تھے۔

بارہمولہ: دو کم سن بچے اچانک نالے میں جا گرے، ریسکیو آپریشن جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:37 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور گاؤں میں اتوار کی شام دو بچے ایک نالے میں گر گیے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے جن کی عمر تقریبا 7 سے 8 سال بتائی جا رہی ہے، ایک اسلامی تقریب میں شرکت کے لیے مسجد جا رہے تھے، جہاں اچانک پھسل کر نالے میں جا گرے۔

غور طلب ہو کہ اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گیے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ اس دوران ایک لڑکے کو فوری طور پر بچا لیا گیا ۔

ایک پولیس اہلکار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کی جان بچا لی گئی ہے، باقی دوسرے بچے کو ٹیم بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ دونوں بچوں کی شناخت عریب بشیر میر ولد بشیر احمد میر اور صابق مشتاق کے طور پر کی گئی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک تلاشی ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے وادی میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری تھا اور اس کی وجہ سے نالوں میں پانی کا بہاؤ کافی تیز ہو گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.