ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ، دو ’مطلوب‘ منشیات فروش جیل روانہ - بارہمولہ دو منشیات فروش گرفتار

baramulla police arrested Two notorious drug peddlers بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ وارننگ دئے جانے کے باوجود منشیات فروشی سے باز نہ آنے والے دو ’بدنام اور مطلوب‘ منشیات اسمگلروں کو PIT NDPS ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔

بارہمولہ، دو ’مطلوب‘ منشیات فروش جیل روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 8:11 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی ’’مطلوب اور بدنام زمانہ‘‘ منشیات اسمگلروں کے خلاف PIT NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں روانہ کر دیا۔ اس سے قبل بھی بارہمولہ ضلع میں پولیس نے منشیات فروشوں پر کڑی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جیل روانہ کیے گئے منشیات اسمگلروں کی شناخت شاہد منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار ساکن محلہ میر، بارہمولہ اور شبیر احمد وانی ولد جلال الدین ساکن سنگھ پورہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان منشیات فروشی کے حوالہ سے طویل عرصہ سے مطلوب تھے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی کے ذریعے گرفتاری کے احکامات حاصل کرکے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انہیں کوٹ بلوال جیل، جموں بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جموں میں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز

بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور دونوں بارہمولہ، پٹن سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.