ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا - Baisakhi 2024 - BAISAKHI 2024

جموں و کشمیر میں بھی ہفتے کے روز سکھ برادری نے بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ بتادیں کہ یہ تہوار خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 5:39 PM IST

Updated : Apr 13, 2024, 8:07 PM IST

جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا

ترال( پلوامہ):وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی بیساکھی کا تہوار سکھ برادری نے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں بیگنڈ، سیموہ، دیور، چھترگام، چندری گام، ہفو، دھرم گنڈ، نانر اور دیگر دیہات کے گردوارے سجائے گئے تھے، جہاں خصوصی پوجا پاٹ اور شبد کیرتن کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔عقیدت مندوں کے لیے خصوصی لنگر بھی لگائے گئے تھے۔

اس موقع پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے سکھ برادری کے گھروں میں جا کر ان کو مبارکباد پیش کی۔ اس دوران کئی سیاسی لیڈروں نے بھی ترال کے مختلف گردواروں میں حاضری دیکر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی۔وہیں بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے بیگنڈ کا دورہ کر کے سکھ سنگھت کو مبارکباد پیش کی، جبکہ پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ سیموہ جاکر خصوصی پوجا پاٹ میں شمولیت کی۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے بتایا کہ بیساکھی کا یہ تہوار دھوم دھام اور مذہبی ہم آہنگی سے منایا گیا۔ ایک سکھ عقیدت مند نے بتایا کہ ترال ہمیشہ سے ہی بھائی چارے کا مرکز رہا ہے۔اور یہاں سکھ مسلم بھائی چارہ رہا ہے۔

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ ترال کی سرزمین ہمیشہ سے ہی بھائی چارے کے لیے مشہور رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ تمام مذاہب کے لوگ آپس میں پیار و محبت کے ساتھ رہ رہے اور ہماری بھی یہی دعا ہے کہ یہ دن ہمارے لیے ترقی کا ضامن رہے۔

بارہمولہ:

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی بیساکھی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔صبح سے ہی سکھ برادری سے وابستہ لوگوں کا گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔ ہزاروں عقیدت مندوں نے خصوصی پوجا پاٹ میں شرکت کی۔ اس دوران لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے محکمہ صحت، میونسپلٹی، بجلی، جل شکتی اور دیگر محکموں کے ملازمین کو عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھوں کے مذہبی رہنماوں نے گرونانک اور گرو گوبند سنگھ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گرونانک اور گرو گوبند جی نے ہمیشہ آپسی بھائی چارے کا درس دیا ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم پرمجیت سنگھ نے کہا کہ کہ ہم نے آج کے دن امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتے ہے اور امید کرتے ہے کہ یہ دن دنیا میں امن و امان قائم رہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم پرمجیت سنگھ نے کہا کہ کہ ہم نے امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔

اننت ناگ:
اننت ناگ کے مٹن میں بھی آج بیساکھی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں وادی کے سبھی اضلاع سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے خصوصی پوجا پاٹ کی مجلس میں حصہ لیا۔ تقریب میں مقامی مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تقریب میں مقامی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کے موقع پر مبارک باد پیش کی، جبکہ اس موقع پر مقامی مسلم نوجوان نے کہا کہ مٹن علاقہ صدیوں سے آپسی بھائی چارے کے لئے جانا اور پہچانا جاتا ہے، کیونکہ مٹن کی روایت رہی ہے کہ یہاں پر ہر کوئی تہوار آپسی بھائی چارے کے ساتھ منایا جاتا ہے، چاہے عید ہو، دیوالی ہو یا بیساکھی کا تہوار۔

اس موقع پر مقامی سکھوں نے کہا کہ آج کے دن پر خصوصی لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں چائے اور چاول کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی سبزیاں عقیدت مندوں میں تقسیم کی جاتی ہے، جس کو کھا کر عقیدت مند کافی خوش ہو جاتے ہیں۔اس موقع پر ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد اور ایس ایس پی اننت ناگ جی وی سندیپ چکروردی نے سکھوں فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں سے وہاں بھی بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے۔اس موقع پر شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے صوبے کے دوسرے اضلاع بشمول ادھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 13, 2024, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.