ترال(پلوامہ): محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کی جانب سے آج آری پل ترال میں ایک روزہ جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں دستکاری سے وابستہ سینکڑوں خواتین نے شمولیت کی۔
کیمپ میں اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش، ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم محمد یاسین بٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر گھریلو دستکاریوں کے متعلق مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
اپنے خطاب میں اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ حکومت گھریلو دستکاریوں کو فروغ دینے کے حوالے سے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں سماج کے سبھی افراد کو آگے آن چاہیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے دستکاروں کو شعبہ میں رائج اسکیموں اور منافع بخش کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی صلاح دی گئی۔
مقررین نے بتایا کہ دستکاری ایک ایسا شعبہ ہے جس سے انسان ’’پارٹ ٹائم‘‘ بھی کمانے کا ذریعہ بنا سکتا ہے اور آج کل مرکزی حکومت کے علاوہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بھی اس شعبہ کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف اسکیموں کو رائج کیا گیا ہے، تاکہ دستکار ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنے اقتصاد کو مضبوط بنائیں۔ قابل ذکر ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینے کا اقدام
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ ترال علاقے کے دیگر مقامات بھی اس حوالے سے جانکاری کیمپ منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دستکاروں کو گھر کی دہلیز پر مارکیٹنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔