پلوامہ: جموں وکشمیر اسٹیٹ بورڈ اف اسکول ایجوکیشن نے حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں کئی طلبا نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف والدین کا بلکہ اپنے اسکول کا بھی نام روشن کیا ہے۔ ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے میں واقع ایک نجی اسکول کے طلبا نے بھی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان طلبا کی حصولہ افزائی کے لئے آج اسکول انتظامیہ نے اوقاف کمیٹی کوئیل کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں طلبا کو اعزازات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر طلبا نے رنگ رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے جبکہ کامیاب ہونے والے طلباء نے اپنے کامیابی دیگر بچوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس موقع پر بچوں نے بات کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً ان کی رہنمائی کرتے تھی اور ان کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنے کے لئے کہتے تھے۔ انہوں نے کہا اساتذہ ہمارے ہر مسلہ کو حل کرنے کے لئے پیش پیش رہتے تھے جس کی وجہ سے ہم نے کامیابی حاصل کی۔
وہیں اوقاف کمیٹی کے ممبر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسکول آگے بھی اس طرح کام کرتا رہے گا اور علاقے کے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔