ترال، پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں اسمبلی انتخابات 2024 کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری سطح پر انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معمر اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے ہوم ووٹنگ کی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے معقول انتطات کیے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تقریباً تین درجن افراد نے گھر بیٹھ کے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا۔ ہوم ووٹ ڈالنے والے ان افراد نے انتظامیہ کی اس منفرد کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کہلانے کا حقدار ہے۔ گھر بیٹھ اپنے حق رائے دہی کی سہولت کا فائدہ اٹھانے والے افراد نے کہا کہ جمہوریت کے جشن میں ہم سب کو مل کر اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے اور بہتر نمائندہ چننا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیونکہ ترقیاتی نظریہ وغیرہ سے ترال کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔ لیکن اب وقت آچکا ہے کہ ایک قابل، دیانت دار اور محنتی نمائندے کو منتخب کیا جانا چاہیے۔ اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ ہوم ووٹنگ کے لیے رجسٹرڈ پنتیس میں سے 33 افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے اور دو ووٹر فی الوقت ناسازیٔ صحت کے حوالے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔