ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں دہلی پبلک اسکول کی 19 بسیں بلیک لسٹ - Action Against School Buses - ACTION AGAINST SCHOOL BUSES

ARTO Baramulla blacklists 19 school buses بارہمولہ میں اے آر ٹی او نے اسکول انتظامیہ کو ایک ہفتے کے اندر اسکول بسوں کے کاغذات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بارہمولہ میں دہلی پبلک اسکول کی 19 بسیں بلیک لسٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 4:00 PM IST

بارہمولہ میں دہلی پبلک اسکول کی 19 بسیں بلیک لسٹ

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) بارہمولہ معظم علی نے ضلع بھر کے اسکولوں کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ نقل و حمل کے اصولوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے یا گاڑیوں کے دستاویز نامکمل پائے گئے تو انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اے آر ٹی وی نے یہ احکامات دہلی پبلک اسکول کی 19بسوں کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد جاری کیے۔ انہوں نے بتایا کہ دستاویز نامکمل ہونے کی وجہ سے بسوں کو بلیک لسٹ کیا گیا۔

انہوں نے اسکول حکام پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں کے کاغذات کو سات دنوں کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ محکمہ کی کارروائی سے بچ سکیں۔ اے آر ٹی او نے کہا کہ ایک انفورسمنٹ ڈرائیو کے دوران دہلی پبلک اسکول بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی 19 اسکول بسوں کو ٹرانسپورٹیشن کے ضوابط کی عدم تعمیل پر بلیک لسٹ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے دوران ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ انچارجز کو بھی حساس بنایا گیا۔

ضروری دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے اسکول کے حکام کے لیے ایک واضح ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے خبردار کیا: ’’ان ہدایات پر عمل کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسکول بسوں کا روڈ سیفٹی آڈٹ کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بعد انفورسمنٹ مہم شروع کی گئی۔ جس دوران ’’یہ دیکھا گیا کہ متعدد گاڑیاں بغیر مطلوبہ دستاویزات کے چل رہی ہیں۔‘‘

ایک اجتماعی ذمہ داری کے طور پر روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اور انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hike in School Bus Fare : نجی اسکولوں کے بس فیس میں 14 فیصد کا اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.