ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دفعہ 370 کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا: انوراگ ٹھاکر - anurag thakur on Article 370 - ANURAG THAKUR ON ARTICLE 370

Anurag thakur in Jammu: مرکزی وزیر اطلاعات و نشرعات انوراگ ٹھاکر نے آج جموں میں بی جے پی پارلیمانی رہنما جگل کشور شرما کے کاغذات نامزدگی کے دوران ایک روڈ شو میں شرکت کی۔ اس دوران بی جے پی کارکنان کی اچھی تعداد موجود تھی۔

انوراگ ٹھاکر
انوراگ ٹھاکر
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 30, 2024, 6:11 PM IST

دفعہ 370 کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کیا گیا، انوراگ ٹھاکر

جموں: اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دفعہ 370 کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں علیٰحدگی پسندی اور دہشت گردی قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق آج بغیر خوف کے لوگ لال چوک میں ترنگا لہرا رہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت میں ملک اس وقت پانچویں بڑی معیشت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ' ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے مضبوط بھارت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر عملی اقدامات اٹھائے اور آج پوری دنیا میں بھارت کا ڈنکا بج رہا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ تین خاندانوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کی اور دھکیل دیا،لیکن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی جی نے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور اب یہ قانون واپس نہیں آئے گا۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشرعات نے کہاکہ بھاجپا نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ختم کرنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا :’کشمیر میں علیحدگی پسندی اور 'دہشت گردی' کا خاتمہ ہو گیا ہے۔‘

ان کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران کشمیر میں بہت کچھ بدلا ہے ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا جبکہ تین خاندانوں سے بھی لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سرینگر کے لالچوک میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگ ترنگا لہرا رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سال زائد از دو کروڑ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جگل کشور شرما کو ٹکٹ ملا

آج کے دور میں سرینگر میں فارمولہ ون کی گاڑیاں چل رہی ہیں، جی ٹوئنٹی کے کامیاب انعقاد سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اپنی تقریر میں مرکزی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے والمیکی سماج اور گوجروں کو انصاف فراہم کیا۔ ہم نے وہ کرکے دکھایا جو کانگریس نے ستر سالوں کے دوران نہیں کیا ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.